ہزارہ

کیپرا کی شاندار کارکردگی

رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 41.9 ارب روپے کے محاصل اکٹھے، 40 فیصد اضافہ ریکارڈ

 

پشاور: خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران 41.9 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔

ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں29.9 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے، جب کے اس سال ادارے کے محاصل میں 12 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، رواں مالی سال جولائی سے لے اپریل تک کے دس ماہ میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 32.4 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں 9.51 ارب روپے کے محاصلے اکٹھے کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 25.5 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 4.38 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 27 فیصد جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 117 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ادارے کی غیر معمولی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کیپرا، فوزیہ اقبال نے اپنی ٹیم کے افسران اور عملے کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اسی جوش و جذبہ کو برقرار رکھا تو جون کے اختتام تک ہم نہ صرف رواں مالی سال کے لیے مقررہ 47 ارب روپے کے ہدف کو حاصل کریں گے بلکہ اس سے زائد محاصل اکٹھے کرکے سرخرو ہوں گے۔

انہوں نے ٹیکس دہندگان کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کیپرا پر اعتماد کیا اور بھرپور تعاون فراہم کیا، جس سے خیبر پختونخوا کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے ہدف کی تکمیل میں مدد ملی۔

ڈی جی کیپرا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، جناب علی امین گنڈاپور، اور مشیر برائے خزانہ، جناب مزمل اسلم، کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی رہنمائی اور تعاون نے کیپرا کو مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے میں مدد دی اور ادارے کو اپنے اہداف کے حصول کی راہ پر گامزن کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button