ہزارہ

کوہستان میں سی اینڈ ڈبلیو ہیڈ کلرک عہدے پر فائز رہنے والا حاجی قیصر اقبال کی اہلیہ کی نشاندہی پر گھر سے رنگ کے ڈبوں میں چھپائے گئے 20 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔

کوہستان میں سی اینڈ ڈبلیو ہیڈ کلرک عہدے پر فائز رہنے والا حاجی قیصر اقبال کی اہلیہ کی نشاندہی پر گھر سے رنگ کے ڈبوں میں چھپائے گئے 20 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔

کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن کیس میں ایک اور بڑی پیشرفت سامنے آ گئی، نیب نے کارروائی کے دوران ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10،10 کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔اس سے قبل ان کے گھر سے اربوں روپے ملے تھے۔
ہیڈ کلرک سی این ڈبلیو حاجی قیصر اقبال اور اسکی اہلیہ کے ہمراہ تقریباً 34 ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق حاجی قیصر اقبال اور اسکی اہلیہ سے اب تک 14 ارب روپے کی رقم برآمد کی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیصر اقبال سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں اگست 2013 سے بطور کلرک اور بعد میں ہیڈ کلرک تعینات رہے۔ اس دوران انہوں نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کر کے سرکاری خزانے سے رقم غیر قانونی طور پر نکالنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق اربوں روپے قیصر اقبال کی اہلیہ اور ایک کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے،

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button