ہزارہ

کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول (ڈی پی ایس) میں سال 2024ءکے میٹرک اور ایف ایس سی بورڈکی پرائز ڈسٹریبیوشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

خوشاب  کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول (ڈی پی ایس) میں سال 2024ءکے میٹرک اور ایف ایس سی بورڈکی پرائز ڈسٹریبیوشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان کے علاوہ تمام محکموں کے افسران اور طلباء، اساتذہ، والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا جہا نزیب اعوان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی تعلیم سے مشروط ہے اور نوجوان نسل کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کمشنر نے اساتذہ کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا استاد نہ صرف طالبعلم کی شخصیت سنوارتا ہے بلکہ معاشرے کی تعمیر میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے والدین کے تعاون کو بھی کامیابی کا اہم ستون قرار دیا۔اس موقع پرکمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے سال 2024ءکے میٹرک اورایف ایس سی کے امتحانات میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں شیلڈزاور کیش انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button