ہزارہ

کراچی: 100 سے زائد بچوں کا ریـپ کرنے والے ملزم کے خلاف مزید 3 مقدمات درج

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں 100 سے زائد کمسن بچوں کا ریـپ کرنے والے شربت فروش کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کرلیے گئے، ملزم کےخلاف درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی۔

ڈیفنس پولیس نے شربت فروش ملزم کے خلاف مزید مقدمات بھی زیـادتی کی دفعہ کے تحت درج کیے ہیں، پولیس کے مطابق سامنے آنے والے متاثرین میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔

متاثرین نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے ذریعے ملزم کو شناخت کیا، پولیس مزید متاثرین بھی تلاش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق 6 ایف آئی آرز میں 2 کم عمر بہنوں اور ایک لڑکے سمیت 7 متاثرین سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم کو قیوم آباد سی ایریا سے چار روز قبل اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزم کے موبائل فون سے 300 سے زائد بچوں اور بچیوں کی نازیبا ویڈیوز ملی تھیں۔

پولیس نے جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران نابالغ لڑکیوں اور لڑکوں کا ریـپ کرنے اور اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button