ہزارہ

کراچی سے تعلق رکھنے والی تین نوجوانوں کا گھوٹکی سے اغواء: سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو آسرداس ہیمنانی کا اہلِ خانہ کو فوری کارروائی کا یقین

کراچی سے تعلق رکھنے والی تین نوجوانوں کا گھوٹکی سے اغواء: سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو آسرداس ہیمنانی کا اہلِ خانہ کو فوری کارروائی کا یقین

کراچی کے تین نوجوانوں کو گھوٹکی سے اغواء کرنے کے دلخراش واقعے پر سندھ حکومت کا نوٹس۔

سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو آسرداس ہیمنانی نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اغواء کاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں گھوٹکی اور لشمور پولیس مل کر اقدامات کررہی ہیں۔

حکومتِ سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مغوی نوجوان جلد سے جلد اپنے گھروں کو واپس جائیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button