قومی

*ڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس کے بھائی کے انتقال پر سینئر صحافی محمد صفدرچیف ایڈیٹر روزنامہ سرزمین کی قیادت میں وفد کی شفقت عباس سے ملاقات، فاتحہ خوانی کی*

ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) ریجنل آفس لاہور شفقت عباس کے بھائی کے انتقال پرسینئر صحافی محمد صفدرچیف ایڈیٹر روزنامہ سرزمین کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ صحافیوں کے وفد میں فہدصفدر،بلال زبیری ودیگرشامل تھے۔وفد نے مرحوم مسرت عباس کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش کی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پرسینئر صحافی محمد صفدر نے کہا کہ چوہدری مسرت عباس انتہائی لائق، محنتی اور ایماندار افسر تھے، مرحوم نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا اور ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button