قومی

اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارروائیوں میں۔

اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارروائیوں میں۔

گوجرہ روڈ جھنگ پر واقع 2 تعلیمی اداروں کے قریب ملزم سے 46 عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔


ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

طلباء کو منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دشمن عناصر کے تعلیمی اداروں کا ماحول خراب اور نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔


تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اے این ایف ٹیم ملک بھر میں منشیات کی سپلائی کو روکنے میں مصروف عمل ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ملزم کے بیگ سے 544 گرام آئس برآمد۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون ملزم سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔

جی پی او سیالکوٹ سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 470 گرام آئس برآمد۔

شکارپور روڈ پر واقع سندھڑی ہوٹل کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد۔

دوران کارروائی کار سوار ملزم موقع پر گرفتار۔

برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 24 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button