ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا AMCکا دورہ، گٹی داس پولیس موبائل پر حملہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

جس طرح آپ نے جرائم پیشہ عناصر کا ڈٹ کے مقابلہ کیا ہے آپ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں، ناصر محمود ستی

 

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایوب میڈیکل کمپلیکس کا دورہ۔مانسہرہ گٹی داس چوکی کی پولیس موبائل پر جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے فائرنگ سے زخمی ہونیوالے بہادر پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ہسپتال کی جانب سے دی جانیوالے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ایوب میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کاجہاں انہوں نے گذشتہ رات مانسہرہ گٹی داس پولیس موبائل پر جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ہونیوالے حملہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی فرداً فرداً عیادت کی پھولوں کا گلدستہ دیا،

 

علاج معالجے کیلئے مالی معاونت کی اور پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی تفصیلات معلوم کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے زخمیوں کی جرأت و بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح جرائم پیشہ عناصر کا ڈٹ کے مقابلہ کیا ہے آپ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں اور ان جرائم پیشہ عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلیکس ڈاکٹر داؤد اقبال نے زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے غازی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے انکے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہیں رہنی چاہیے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button