ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ڈی آئی جی ہزارہ نے 18ویں ایڈوانس کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے اور مبارکباد پیش کی

 

 

ایبٹ آباد  ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں 18ویں ایڈوانس کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، صوبہ بھر سے شرکت کرنے والے پولیس افسران کو کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔ڈائریکٹرسکول آف انٹیلی جنس عارف جاوید نے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کو خوش آمدید کہا اور سکول کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی جس کو ڈی آئی جی ہزارہ نے سراہا۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ یہاں صوبہ بھر سے پولیس افسران پیشہ ورانہ کورس کیلئے شرکت کرتے ہیں۔ کورس میں جو کچھ آپ کو سیکھنے کیلئے ملا ہے اسکو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اپنامقصد بنائیں اورخیبرپختونخواہ پولیس کا نام روشن کریں۔ خیبرپختونخواہ پولیس اپنے افسران اور جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے مختلف نوعیت کے پیشہ ورانہ کورسسز کا انعقاد کررہی ہے جس سے پولیس کے کام میں مزید بہتری لائی جارہی ہے اور لوگوں کا اپنی پولیس پر اعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے، ڈائریکٹرسکول آف انٹیلی جنس عارف جاوید نے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کو سکول کی جانب سے شیلڈ پیش کی، بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button