ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کاتربیلہ غازی ٹنلVکا دورہ، چائنیز و سیکیورٹی افسران سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
چائنیز عہدیداران سیکیورٹی مسائل کے پیش نظربراہ راست مجھ سے رابطہ کریں، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ڈی پی او ہریپور فرحان خان کے ہمراہ تربیلہ غازی ٹنلVپراجیکٹس کا دورہ، دورے کے موقع پر چائنیز عہدیداران اور سیکیورٹی فورسز کے اعلی افسران سے ملاقات کی سیکیورٹی اور ترقیاتی کام کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف انجینئر /پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم رضا نے پراجیکٹس کی سیکیورٹی اور ترقیاتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے چائنیز عہدیداران سے بھی میٹنگ کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل دریافت کیے اور پولیس کی جانب

سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز و دیگر غیر ملکی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کر رہی ہیں۔ چائینیز عہدیداران کسی بھی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت مجھ سے براہ راست رابطہ کریں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے میٹنگ میں موجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے

کہا کہ ضلع ہریپور میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ اور ان پر کام کرنے والے تمام چائینیز و دیگر غیر ملکی ورکرز کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کریں چائینیز و دیگرا پراجیکٹس عہدیداران سے ہفتہ وار میٹنگ کو یقینی بنائیں سیکیورٹی پوائنٹ کا دورہ کریں اور سیکیورٹی آڈٹ کریں۔


