ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا کولئی پالس کوہستان کا دورہ
ڈی پی او کی ڈی آئی جی ہزارہ کو ضلع میں لاء اینڈ آڈر کی صورتحال اور پیشہ ورانہ درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ پیش

ایبٹ آبادڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا کولئی پالس کوہستان کا دورہ، کولئی پالس کوہستان پہنچے پر ڈی پی او امجد حسین نے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کو خوش آمدید کہا اور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ

نے یادگار شہداء پر حاضری دی شہداء کے بلند درجات کے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈی پی او امجد حسین نے ضلع کے حوالے سے لاء اینڈ آڈر کی صورتحال اور پولیس کو پیشہ ورانہ درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ بعد

ازاں ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے پولیس لائن کے نئے تعمیر شدہ اکرم شہید بلاک اور تھانہ پالس کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام پر تسلی کا اظہار کیا۔ تھانہ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو جانی و مالی تحفظ کیساتھ ساتھ مفت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے دوران ڈیوٹی ڈسپلن کا خیال رکھا جائے۔


