ایبٹ آباد وحدت المسلمین کے زیر اہتمام اسرائیل کخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
ایبٹ آباد وحدت المسلمین کے زیر اہتمام اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ایبٹ آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
رہنما وحدت المسلمین جہانزیب حیدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزیم لیڈرحسن نصراللہ کو شہید کر کے بہت بڑی غلطی کی

ہے انکا خون رائیگاں نہیں جائے گا غزہ اور حزب اللہ کے جوانوں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے اب
اسرائیل ایک پاگل کتے کی طرح بھونک رہا ہے اوزندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہے شہید حسن نصراللہ نے مسلمانوں کے لئے بے شمار قربانیاں دیں ایران, حزب اللہ اگر جنگ لڑ رہے ہیں عرب ممالک ہی نہیں بلکہ پوری امت میں بسنے والے مسلمانوں کی جنگ لڑ رہے ہیں, اسرائیلی اور یہودی مسلمانوں کے دشمن ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہیں ہوں گے اس وقت اسرائیل مسلم ممالک کو ایک ایک کر کے ختم کر دے گا مسلمانوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے


