ہزارہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ملک رضوان الحق کے درمیان مفاہمتی یاداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے

جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ملک رضوان الحق کے درمیان مفاہمتی یاداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ضلعی سطح پر مستحق اور نادار افراد کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے، اس موقع پر سیکرٹری بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔ ایم او یو کے تحت ایک 20 رکنی وکلا کا پینل تشکیل دیا گیا ہے جو جہلم، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں مستحق افراد کے مقدمات کی مفت پیروی کرے گا، صدر بار ایسوسی ایشن رضوان ملک کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری ایک خوش آئند قدم ہے جو پولیس اور وکلا برادری کے باہمی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے، ایسوسی ایشن سماجی انصاف کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضلع جہلم میں ایک مثبت تبدیلی کی نوید ہے اور معاشرے کے ان افراد کے لیے امید کی کرن ہے جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے قانونی چارہ جوئی سے محروم رہتے ہیں،

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button