ہزارہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی قیادت میں ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری،

تھانہ سکندر آباد کی حدود میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر آمنے سامنے ، فائرنگ کا تبادلہ ، ایک موٹر سائیکل چور پولیس مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار ،موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سکندر آباد پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان پولیس مقابلے دوران متعدد مقدمات میں ملوث موٹر سائیکل چور دانیال ولد شکیل سکنہ نڑیاں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، اس دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، جبکہ ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا۔


