ڈاکٹر عشرت العباد خان کا نظریہ اتحاد و امن و سلامتی وقت کی ضرورت ہے۔ واجد مغل
کراچی 04 جولائی (اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان اسلام آباد ڈویژن کے زیرانتظام مقامی ہوٹل میں سابق گورنر سندھ اور روح رواں میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان کے نظریہ اتحاد و امن سلامتی کے حوالے سے "امن کانفرنس” منعقد کی گئی جس میں اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بین المذاہب و بین المسالک امن بھائی چارگی اتفاق اور برداشت پر زور دیا گیا اور عہد کیا گیا کہ آپسی اختلاف کو افہام و تفہیم اور بردباری سنجیدگی سے حل کیا جاۓ یہی حکم اللّه حکم رسول اللّه ﷺ اور مذہب اسلام کا حسن ہے۔ آپس میں محبت کو فروغ دیں اور نفرت کی فضا کو پھلنے پھولنے نہ دیا جاۓ۔ ایسے مقدس ماہ محرم میں نواسہ رسول ﷺ اور اہل بیت کی دی گئی قربانیاں مثال ہیں۔ تقریب کی صدارت میری پہچان پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر واجد مغل نے کی جبکہ کے مہمان خصوصی صدر ضلع اسلام آباد عبید عباسی تھے۔ دیگر مقررین میں چیف آرگنائزر ضلع اسلام آباد ساجد محمود، سینئر نائب صدر ضلع اسلام آباد تیمور شہزاد، معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر نعیم الحسن نقوی شامل تھے۔ تقریب میں شریک شرکاء نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ملک کے لئے کی گئیں خدمات کو سراہا اور زور دیا کے ڈاکٹر عشرت العباد خان جیسی تجربہ کار اور مثبت سوچ رکھنے والی شخصیت ہی اس ملک کی اور عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔



