ڈاکٹر عشرت العباد خان، اسوقت پاکستان کو ہماری ضرورت ہے ہمیں ملک کا قرض اسکی سلامتی اور اسے مضبوط ریاست بنا کر ادا کرنا ہے۔
پاکستان کی سا لمیت اور ترقی کے لئے اتحاد، یقین اور ملک کو بہتر سمت میں لے جانے کے لئے میجر اظہر کی شمولیت تازہ ہوا کاجھونکا ہے۔ نہال صدیقی انچارج مرکزی کمیٹی

کراچی سابق گورنر سندھ اور روح روا ں ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) ڈاکٹر عشرت العباد خان اور پی ٹی آئی و ایم کیو ایم سے وابستہ رہنے والے سابق (اسکویڈرین لیڈر) میجر ریٹائرڈایس اظہر فخر الدین کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور ملک کے لئے ڈاکٹر عشرت العباد کے ویژن، یکجہتی، دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد اور ملکی افواج کی شجاعت اور خدمات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان ریڈ لائن ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔ انہوں نے یہ بات انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی، مرکزی اراکین عامر علی، میڈیا سیل کے انچارج و مرکزی رہنما محمد رضوان خان کی سابق (اسکویڈرین لیڈر) میجر ریٹائرڈایس اظہر فخر الدین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پی ٹی آئی و ایم کیو ایم سے وابستہ رہنے والے سابق (اسکویڈرین لیڈر) میجر ریٹائرڈایس اظہر فخر الدین نے ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گفتگو کے بعد ایم پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ وہ مرکزی رہنما کی حیثیت سے ایم پی پی میں خدمات سرانجام دیں گے۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی نے انکی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اور ترقی کے لئے اتحاد، یقین اور ملک کو بہتر سمت میں لے جانے کے لئے میجر اظہر کی شمولیت تازہ ہوا کاجھونکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام پاکستان کے تمام شہروں، گلگت بلتستان، اورآزاد کشمیر تک پہنچ چکا ہے۔ قومی سوچ او وطن پرستی کے جزبے سے سرشار ایم پی پی کی جڑیں مضبوط ہیں اور ہم ملک دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گورنر کی حیثیت سے بھی ڈاکٹر عشرت العباد قومی یکجہتی کا نمونہ تھے اور اب ملک کے لئے مثبت سوچ کے حامل ڈاکٹر عشرت العباد ناگزیر ہو چکے ہیں۔ میجر (ریٹائرڈ) ایس اظہر فخر الدین نے کہا کہ اسوقت پاکستان کو ہماری ضرورت ہے ہمیں ملک کا قرض اسکی سلامتی اور اسے مضبوط ریاست بنا کر ادا کرنا ہے۔ وہ ایم پی پی کو مضبوط بنانے اور ملک کی خدمت کے لئے ڈاکٹر عشرت العباد خان کا مضبوط ہاتھ بنیں گے۔ اپنے فنی اور سیاسی تجربوں کی روشنی میں فعال کردار ادا کریں گے۔


