ہزارہ

ڈائریکٹر جنرل کیپرا کا ریجنل آفس مردان کا دورہ

پشاور: ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی فوزیہ اقبال نے جمعرات کے روز کیپرا کے ریجنل آفس مردان کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود افسران کے ساتھ ملاقات کی۔

کیپرا کے ڈائریکٹر ریونیو مقصود حسن اور مشیر برائے ٹیکس انفورسمنٹ فضل امین شاہ بھی اس دورے میں ڈی جی کیپرا کے ساتھ رہے۔ ایڈیشنل کلیکٹر مردان اور ملاکنڈ ریجن نیک محمد نے ڈی جی کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا اور انہیں مردان اور ملاکنڈ ریجن کے ریونیو کلیکشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں مختلف شعبہ جات سے آنے والے محاصل کے متعلق معلومات فراہم کی۔ ڈی جی کیپرا نے بعض شعبہ جات سے محاصل کی ترسیل میں اضافے اور بعض شعبہ جات میں کمی کی وجوہات دریافت کی۔

انہوں نے مردان اور ملاکنڈ ریجن کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور انہیں رواں مالی سال کے لیے حکومت کی جانب سے دیئے گئے ریونیو اہداف حاصل کرنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ہر افسر کو موجودہ مالی سال کے ریونیو اہداف حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کرنی ہو گی ۔۔انہوں نے کیپرا کے افسران سے کہا کہ ہر ممکن کوشش کریں کہ ٹیکس دہندگان عدالتوں کے بجائے مذاکرات پر مسائل حل کریں کیونکہ مقدمات میں وقت ضائع ہوتا ہے اور پیسے لمبے عرصے تک پھنس جاتے ہیں۔ڈی جی کیپرا نے مردان اور ملاکنڈ ریجن ٹیم کے مسائل سنیں اور فوراً ان مسائل کا حل کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button