چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ مورخہ 14 اپریل کو ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پنجاب کا ثقافتی دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

خوشاب چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ مورخہ 14 اپریل کو ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پنجاب کا ثقافتی دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پنجاب شاندار ثقافتی روایات کا امین ہے ۔ یہاں کے سبھی رنگ بہت خوبصورت ہیں ۔ پنجاب کے لوگوں کا رہن سہن اور اور یہاں کی خوبصورت ثقافتی روایات خاص اہمیت کی حامل ہیں ۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہمارے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام اور طلباء پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر اپنی سرگرمیوں کے ذریعے پنجاب کے سبھی رنگوں کو خوب اجاگر کریں گے ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ ثقافتی دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے سلسلے میں ضلع بھر کے آفیسرز تعلیم اور سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔


