ہزارہ
چوہدری ممتاز احمد دیو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس نے مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کو ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور تعلیمی وظیفے کی مد میں 25 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کر دیے ہیں

خوشاب چوہدری ممتاز احمد دیو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس نے مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کو ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور تعلیمی وظیفے کی مد میں 25 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کر دیے ہیں جو پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ لاہور میں پچھلے 4 سال سے رکے ہوئے تھے۔جس پر ورکرز اور خاص طور پر وفات پانے والے والے ورکرز کی بیوگان نے محتسب، کنسلٹنٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دفتر ہذا کی عوام الناس کیلئے بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔


