چارسدہ, ارشد علی ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے صدرمنتخب ( کرکٹ کی ترقی کا عزم)
جنرل باڈی اجلاس میں تمام کھلاڑیوں اور اراکین کی متفقہ رائے سے ارشد علی صدر منتخب، سابق صدر شعیب خان نے نجی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دیا۔

چارسدہ ڈائمنڈ کرکٹ کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنرل باڈی کے تمام اراکین اور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سابق صدر شعیب خان نے کی۔
اجلاس کے دوران سابق صدر شعیب خان نے اپنی نجی مصروفیات کے باعث صدارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ تمام اراکین اور کھلاڑیوں نے باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر ارشد علی کو ڈائمنڈ کرکٹ کلب کا نیا صدر منتخب کیا۔
نومنتخب صدر ارشد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کلب کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین تربیتی ماحول اور معیاری کرکٹ مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائمنڈ کرکٹ کلب علاقے کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے پلیٹ فارم ہے، اور ان کی اولین ترجیح ہوگی کہ وہ ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ٹورنامنٹس، ٹریننگ سیشنز اور کوچنگ کیمپوں کا انعقاد کریں۔
ارشد علی نے مزید کہا کہ وہ ٹیم کے نظم و ضبط، کھیل کے معیار اور کھلاڑیوں کے کردار کی بہتری کے لیے مسلسل محنت کریں گے تاکہ ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو ضلع کی صفِ اول کی ٹیم بنایا جا سکے۔



