ہزارہ

چئیرمین صفورا ٹاؤن کی ہدایت پر بائیو میٹرک رجسٹریشن کی ڈیڈ لائین دے دی گئ

3 جون 2025 تک بائیو میٹرک رجسٹریشن کروالی جائے بصورت دیگر بائیو میٹرک سسٹم آن ہونے کے بعد رجسٹریشن نہیں کی جائے گی،چئیرمین صفورا ٹاون

\کراچی  چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر بائیو میٹرک رجسٹریشن کیلئے فائنل ڈیڈ لائین کا اجراء کر دیا گیا ہے تین جون 2025 تک تمام کونسل اور ایس سی یو جی افسران وملازمین کو بائیو میٹرک رجسٹریشن مکمل کروانے کا کہا گیا بصورت دیگر انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ انہیں گھوسٹ ملازم تصور کیا جائے گا اس سلسلے میں جاری فائنل ڈیڈ لائین میں صفورا ٹاؤن کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی گئ ہے کہ وہ خود اور ملازمین کو پابند کریں کہ وہ تین جون تک بائیو میٹرک رجسٹریشن کیلئے محکمہ آئ ٹی سے رابطہ کرکے بائیو میٹرک رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کریں.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ گھوسٹ ملازمین ، دفاتر دیر سے یا کم کم آنے والے ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا ہے تاحال بائیو میٹرک رجسٹریشن مکمل نہیں ہوئ ہے لہذا تین جون تک رجسٹریشن کو مکمل کرکے بائیو میٹرک کو آن کردیا جائے گا اور جو ملازمین رجسٹریشن کروانے میں کامیاب نہیں ہونگے ان کیخلاف مجوزہ قوانین کے تحت کاروائ عمل میں لائ جائے گی ،تمام کونسل اور ایس سی یوجی سروسز ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ بائیو میٹرک رجسٹریشن کروائیں انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے بعد تنخواہوں کا اجراء بائیومیٹرک سسٹم میں موجود حاضریوں کی بنیاد پر ہوگا اس طرح ان ملازمین کی حق تلفیوں کا بھی خاتمہ ہوگا جو روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹیاں سر انجام دے کر صفورا ٹاؤن کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں.

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button