قومی
پہلا شہدائے پولیس سپورٹس کمپیٹیشن جاری ،

کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل اپر کوہستان پولیس نے ہریپور پولیس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ،
دوسرا سیمی فائنل ایبٹ آباد پولیس اور مانسہرہ پولیس کے درمیان کھیلا جائے گا ،
سیمی فائنل میچ کے دوران اپر کوہستان کی ٹیم نے ہریپور پولیس کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ،

آج کے میچ کے معزز مہمان خصوصی ایبٹ آباد پولیس کے شہید اہلکار رفیع خان کے صاحبزادے مہتاب خان تھے جنہیں گراونڈ آمد پر آرگنائزر ٹورنامنٹ ایس ایس پی اشتیاق خان نے خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے ۔



