پاکستان کے دفاع کے لئے پاک افواج نے عظیم قربانیاں دی ہیں ولی اللہ خان
ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ملکر خاک میں ملا دیں گے پوری پاکستانی قوم اپنے ملک کے دفاع اور تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے دفاع کے لئے پاک افواج نے عظیم قربانیاں دی ہیںیہ بات ایس ایم ای فاﺅنڈیشن کے پریذیڈینٹ اور ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن کنوینئرولی اللہ خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر1965 وہ تاریخ ساز دن ہے جب پاکستان کے نگہبان جوانوں نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروکار لا کر دشمن ملک بھارت کو دھول چٹا دی وطن کے سپاہیوں نے ملک سے وفا کا وعدہ پورا کیا اور اپنی جرات اور شجاعت سے پاکستان کا دفاع یقینی بنایا ولی اللہ خان نے کہاکہ آج بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ملکر خاک میں ملا دیں گے پوری پاکستانی قوم اپنے ملک کے دفاع اور تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیارہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان لاکھوں بزرگوں کی لا زوال قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے اس کی بقاءاور سالمیت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ پیاری ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ استحکام پاکستان کے لئے ہر پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے 59سال قبل بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پاکستان کے بہادر بیٹوں نے ناکام بنادیا یہ واقع آج تک بھارتوں کے دلوں دماغ میں محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے جو اپنی جعفرائی حدود کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کو مضبوط بنانے اور دشمن کو دندان شکن شکست دے کر اس کے عزائم خاک میں ملا رہی ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ
صرف جدید اسلحہ اور فوجی برتری ہی نہیں بلکہ قوت ایمانی،اتحاد،جرات ،اپنے مقصد پر یقین محکم اور دھرتی سے محبت ہی وہ جذبہ ہے جو کسی بھی جنگ میں کامیابی اور سرفرازی کا سبب بنتے ہیںانہوںنے کہاکہ اس تاریخ ساز واقع نے ثابت کردیا ہے پاکستانی قوم متحد قوم ہے جو ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے پاکستان کا بچہ بچہ حب الوطنی کے جذبے سر شعار ہے.


