ہزارہ

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آبادگاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہی ہے اور بلا تفریق عوامی خدمت کی ہے۔ سردار رفیق احمد جمالی

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی سردار رفیق احمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آبادگاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہی ہے اور بلا تفریق عوامی خدمت کی ہے۔

وہ پچھڑی کے آبادگاروں کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آبادگاروں کی بہترین فصل دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ دنوں میں مزید کوششوں کے ذریعے علاقے کی باقی ماندہ زمین کو بھی آباد کیا جائے گا۔

سردار رفیق احمد جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آبادگاروں کو ہاری کارڈ فراہم کیے گئے ہیں جبکہ بیج، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات پر بھاری سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوہی بیراج کی بھل صفائی کا کام مکمل کیا جائے گا اور منڈول بھی تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ نہروں، شاخوں اور واٹر کورسز کی صفائی کا کام بھی کرایا جائے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آبادگاروں کو ہر سال واضح بہتری نظر آئے گی۔

تقریب کے دوران پچھڑی کے آبادگاروں نے سردار رفیق احمد جمالی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سندھ کی روایتی سوغات اجرک، سندھی ٹوپی اور پگڑی پہنا کر شاندار استقبال کیا۔

تقریب سے عبدالمجید جمالی صدر پی پی پی تعلقہ جوہی، جان محمد پھوہڑ انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی تعلقہ جوہی، میر مرتضیٰ جمالی انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی سٹی جوہی، عبداللطیف جمالی آبادگار رہنما سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button