ہزارہ

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام عقیدوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت ان کے مذہبی تہواروں پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام مسیحی طلبہ و طالبات میں کرسمس گفٹس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی آفس جہلم میں منعقدہ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میمونہ انجم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈیو لٹریسی نے بچوں میں کرسمس کے تحائف اور انعامات تقسیم کیے اور ان کے ساتھ مل کر خوشیاں بانٹیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا جو پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خوشیوں میں بھی برابر کا شریک ہے۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی بچوں اور ان کے والدین نے انتظامیہ کی اس ہمدردی اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button