آزادی صحافت پر قدغن اور دہشت گردانہ بزدلانہ کاروائیوں کی راک تھام کے لئے فوری حفاظتی احکامات کئے جائیں
سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاست دان، میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد کا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور 92نیوز کے رپورٹر ندیم احمد پر فائرنگ کی مذمت

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاست دان، میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ ہم آزادی صحافت کے علبردار ہیں۔ میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور 92نیوز کے رپورٹر ندیم احمد پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں میرا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ آزادی صحافت پر قدغن اور دہشت گردانہ بزدلانہ کاروائیوں کی روک تھام کے لئے فوری حفاظتی احکامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ سندھ فوری قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔ آج تک جتنے بھی صحافی قتل کئے گئے اور جنہیں حملہ کرکے پیشہ وارانہ خدمات سے روکا گیا اسکے کرداروں

کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہوتا تو یہ واقعات جنم نہ لیں۔ صحافیوں کے لئے سندھ اسمبلی نے قرارداد منظور کی لیکن عمل نظر نہیں آتا۔ عشرت العباد نے تمام صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انکی جماعت صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ندیم احمد کی جلد صحٹ یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔انہوں نے تمام صحافی تنظیموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



