وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا(گڈ گورننس- عوام دوست اقدامات) کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثنائاللہ خان نے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی دسویں کلاس کی طالبہ حرم الیاس کو ٹویوٹا ایبٹ موٹرز کی جانب سے لاہور میں منعقدہ ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ پینٹنگ مقابلے میں اول پوزیشن لینے پر اعزازی شیلڈ اور کیش انعام پیش کیا۔

نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور زندگی میں آگے بڑھنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثنائاللہ خان نے ٹویوٹا ایبٹ موٹرز کی جانب سے لاہور میں منعقدہ ڈریم کار پینٹنگ مقابلے میں اول پوزیشن لینے والی دسویں کلاس کی طالبہ حرم الیاس اور انکے والدین سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے بچی کی حوصلہ افزائی کی اور انکے والدین کی جانب سے ہم نصابی سرگرمیوں میں بچی کی حوصلہ افزائی کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے بچی کو اعزازی شیلڈ اور کیش انعام بھی دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے تمام والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں انکی حوصلہ افزائی کریں تا کہ آج کے یہ بچے اور نوجوان کل ہمارے ملک کے مفید شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی اقدامات میں تعاون کریں تاکہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔