وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت کے مطابق سرکل چمہڈ کےزیر انتظام سرکاری اسکولوں میں ہر بچہ اسکول میں، کے لئے داخلہ مہم جاری ہے

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت کے مطابق سرکل چمہڈ کےزیر انتظام سرکاری اسکولوں میں ہر بچہ اسکول میں، کے لئے داخلہ مہم جاری ہے ۔جس میں سرکل کے تمام اسکول، اے ایس ڈی ای او ناصر محمود کی نگرانی میں داخلوں کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں میں شامل ہیں، ان سرگرمیوں میں گھر گھر مہم ، مساجد میں اعلانات، مقامی نمائندوں سے ملاقاتیں، والدین سے ملاقاتیں اور آگہی ریلی بھی شامل ہیں۔ جس کا مقصد تمام بچوں کو اس معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔اس مقصد کے حصول کے لئے والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے۔ تعلیم انسان کی زہنی،

جسمانی اور روحانی نشوونما کرتی ہے۔ ہمارا کوئی بچہ اس زیور سے محروم نہ رہے۔محکمہ تعلیم سرکل چمہڈ کے افسران کے مطابق دیہی علاقوں میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ سکولز میں لانے اور ان کو علم کی روشنی سے بہرہ مند کرنے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے سرکل میں والدین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے شانہ بشانہ اس عظیم مقصد ہو پورا کرنے کے لئے معاونت کریں۔تحریک انصاف کی

صوبائی حکومت نے تعلیم کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے جس میں بچوں کو مفت درسی کتب سمیت بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں اقوام عالم کا حقیقی معنوں میں مقابلہ کرنے کے لئے علم کے حصول پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔


