ہزارہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں گڑہی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی
شہید ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی سندھ کے اہم رہنماؤں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں گڑہی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔
گڑہی خدا بخش بھٹو میں پیپلز پارٹی رہنماؤں مراد علی شاہ شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ، نثار کھوڑو، سہیل انور سیال اور دیگر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


