نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے زیر اہتمام 42 ویں میڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران ڈی آئی جی آفس ہزارہ آمد
ترقیاتی منصوبوں اور ان پر کام کرنیوالے غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، ناصر محمود ستی


ایبٹ آباد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آبا د کے زیر اہتمام42 ویں میڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کی گروپ لیڈر حافظ شہزاد مسعود اور کولیڈر ہماء رقیہ کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس ہزارہ آمد، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف

پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے کورس کے شرکاء افسران کو ہزارہ ریجن میں پولیس کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی، لاء اینڈ آرڈ ر کی صورتحال، پولیس کی جانب سے عوا م کو دی جانے والی سہولیات، منشیات فروشی کی روک تھام، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں، مجرمان اشتہایوں کی گرفتاری اور دیگر اہم امور کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ میں

متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ان کی سیکیورٹی کے متعلق ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہماری اولین ترجیح ہے کہ غیر ملکی سیاحوں اور کام کرنے والوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے جس کے لئے میں نے خود بھی کئی جگہوں کا دورہ کیا اور غیر ملکیوں سے بات چیت کی، سیکیورٹی کے متعلق انکے مسائل دریافت کیئے۔ تھانہ کلچر میں بہتری لائی جا رہی ہے، عوام کی مشکلات کے ازالے کو ممکن بنایا جا رہا ہے، خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبے جو کہ تھانہ سطح تک کام کر رہے ہیں جس سے عوام کا اپنی پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ کرائم رپورٹ ہوتے ہی پولیس حرکت میں آتی ہے اور عوام کو ایمرجنسی میں جلد پولیس تک رسائی کیلئے بھی بہت سارے اقدمات اٹھائے گئے ہیں۔


