ہزارہ

نارا کینال سے نکلنے والی تجل مائینر کے بالائی بااثر آبادگاروں نے آبپاشی افسران کے ملی بھگت سے واٹرکورس توڑ کر پانی استعمال کررہے ہیں جسکی وجہ سے ٹیل کے آبادگار پانی سے محروم۔ہیں

سکھر ( ڈی۔ایم۔شیخ۔بیورو چیف) نارا کینال سے نکلنے والی تجل مائینر کے ٹیل کے آبادگاروں خیر بخش امامڈنو شمس الدین انصاری سید بشارت نواز و دیگر کی قیادت میں زرعی پانی کی قلت اور آبپاشی افسران کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ نارا کینال سے نکلنے والی تجل مائینر کے بالائی بااثر آبادگاروں نے آبپاشی افسران کے ملی بھگت سے واٹرکورس توڑ کر پانی استعمال کررہے ہیں جسکی وجہ سے ٹیل کے آبادگار پانی سے محروم۔ہیں ٹیل کے آبادگاروں نے کہاکہ بااثر زمیندار چیئرلفٹ مشینوں کے زریعے پانی استعمال کررہے ہیں حالانکہ چار چیئر لفٹ کے زریعے تجل شاخ کے آبادگاروں میں پانی تقسیم کیا جانا ہے مگر ان چار میں سے ایک مشین۔کئی سال سے خراب ہے دیگر تین مشین کے زریعے بااثر پانی لے رہے ہیں ٹیل تک پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال سے پانی کی قلت کی وجہ سے زرعی زمینیں غیرآباد بن گئی ہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلیں کاشت نہیں کرسکتے کئی مرتبہ ایم ڈی حیدرآباد ڈائریکٹر سیڈا میرپور خاص ایس ڈی او آبپاشی نارا کو درخواستیں دی ہیں مگر کوئی نوٹیس نہیں ہوا سندھ ہاء کورٹ میں بھی پٹیشن دائر ہے عدالت میں ایس ڈی او آبپاشی نارا نے ٹیل کے آبادگاروں کو پانی فراہم کرنے کیلیے یقین دہانی کرائی تھی مگر پھر بھی پانی نہیں ملا ۔ آبادگاروں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سیکریٹری آبپاشی کمشنر سکھر ڈی سی خیرپور سے نوٹیس لیکر تجل مائینر کے آبادگاروں کو پانی فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button