میری پہچان پاکستان) کی مرکزی کابینہ سے بشپ نذیر عالم، بشپ سائمن اشر، سہیل بھٹی ایڈووکیٹ، ویلیئم جان شہزاد، علی شاہ محمد اورصفدر کی ملاقات۔
کرسچن کمیونٹی کا ہمیشہ پاکستان کی سیاست اور قومی وحدت میں کردار رہا ہے۔ ہم ساری الکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں۔ ڈاکٹر صاحب پوری قوم کو ایک لڑی میں پرونا چاہتے ہیں۔ مرکزی کمیٹی ایم پی پی

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی مرکزی کابینہ سے بشپ نذیر عالم، بشپ سائمن اشر، سہیل بھٹی ایڈووکیٹ، ویلیئم جان شہزاد، علی شاہ محمد اورصفدر پر مشتمل ملاقات کی۔ جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بیانیہ اور سابقہ دور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بشپ نذیر عالم، بشپ سائمن اشر نے میری پہچان پاکستان کے ویژن سے مکمل اتفاق کیا اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ملکی وقار اور اتحاد کے لئے شاندار کردار کی تعریف کی۔ مرکزی کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ کرسچن کمیونٹی کا ہمیشہ پاکستان کی سیاست اور قومی وحدت میں کردار رہا ہے۔ ہم ساری الکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں۔ ڈاکٹر صاحب پوری قوم کو ایک لڑی میں پرونا چاہتے ہیں۔ بشپ نذیر عالم، بشپ سائمن اشر، سہیل بھٹی ایڈووکیٹ، ویلیئم جان شہزاد، علی شاہ محمد اورصفدرنے میری پہچان پاکستان کی سوچ سے مکمل اتفاق کیا۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ ہم ڈاکٹر صاحب کے ریاست پہلے اور سیاست بعد کے بیانیہ سے بہت متاثر ہوئے اپنے گورنری کے دور میں بھی وہ بے مثال تھے ہم بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ جلد از جلد ایم پی پی کا حصہ بن جائیں۔ ملک کو اسوقت قومی جزبے سے سرشار اور وطن پرستی کے ساتھ یکجاں ہوکر پاکستان کو عظیم ریاست بنانے میں کرسچن کمیونٹی میری پہچان پاکستان اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ہر اول دستہ ہوگی۔ مرکزی کمیٹی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کرسچن کمیونٹی کو ایم پی پی میں خوش آمدید کہا۔



