ہزارہ

میری پہچان پاکستان رات کے سیاہ اندھیرے میں روشنی کی کرن ہے۔ عشرت العباد نے وطن پرستی اور نوجوانوں میں نئی امنگ جگا کر پاکستان کی سیاست بدلنا شروع کردی

پاکستان کے مختلف شہروں اور ٹاؤنزو تحصیلوں میں بڑی تعداد میں ورکرز کی شمولیت۔ عشرت العباد کی آمد کی اطاع پر بکھرے نا امید ورکرز و عوام میں کرنٹ دوڑ گیا۔ عوام نے اپنے ہاتھوں سے پوسٹرز اور ویلکم بینرز لگائے۔

کراچی ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاست داں کی جماعت نے بھرپور کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ میری پہچان پاکستان رات کے سیاہ اندھیرے میں روشنی کی کرن ہے۔ عشرت العباد نے وطن پرستی کے جزبے سیکا اعادہ کیا ہے۔ نوجوانوں میں نئی امنگ جگا کر پاکستان کی سیاست بدلنا شروع کردی۔پاکستان کے مختلف شہروں اور ٹاؤنز و تحصیلوں میں بڑی تعداد میں ورکرز کی شمولیت اور ساتھ چلنے کا عزم ۔ عشرت العباد کی آمد سے بکھرے نا امید ورکرز و عوام میں کرنٹ دوڑ گیا۔ عوام نے اپنے ہاتھوں سے پوسٹرز اور ویلکم بینرز لگائے۔ پاکستان ہماری پہچان یہی سلوگن قوم کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔ عوام کو مایوسی سے نکالنا ہے ملک سنوارنا اور معیشت کو مستحکم کرکے ملک کو دوبارہ اعلی مقام دلانا ہے۔ ہمیں پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور نوجوانوں کو منفی سوچ کی طرف لے جانے سے روکنا ہے ا جو کئی ادوار سے مخصوص مقاصد کے لئے جاری ہے۔ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملک دشمن رویوں کے استعمال سے ہماری مثبت اور ہمارا کردار دوکے گا۔ میری اپیل پر نوجوان ان منفی روایات کے خالقوں سے دور ہو رہے ہیں۔ہماری افواج ہمارا مان ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف انکی قربانیوں کو نوجوان دنیا بھر میں عام کریں۔ عشرت العباد نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے مذید کہا کہ ہم کسی کا مقابلہ کرنے یا کسی کو توڑنے نہیں آرہے ہم پیغام حق لے کر ملک میں بسنے والی تمام اکائیوں کو نفرت کے زہر سے نکال کر جوڑنے آرہے ہیں۔ واضع رہے کہ بڑے بڑے سیاست داں اور سینئر ورکرز عشرت العباد کی متاثر کن شخصیت اور انکی مثبت سوچ دیکھتے ہوئے کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، سندھ کی دیہی، شہری سب علاقوں میں سرگرم ہوچکے ہیں۔ مرکزی سیکریٹریٹ میں بھی بڑی تعداد میں رہنماؤں نے شرکت کی۔ یونائیٹڈ آفیسرز فورم پاکستان نے بھی عشرت العباد کی حمایت اور انکی سوچ میری پہچان پاکستان کا واشگاف الفاظ میں خیر مقدم کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جس تیزی سے انکی جماعت کی ورکنگ چل رہی ہے۔ وہ صرف چند ماہ میں سیاسی منظر نامہ بدل سکتی ہے جبکہ سیاسی پنڈت حیران ہیں کہ سابق گورنر سندھ کے آئے بغیر انکا فکر و فلسفہ جس تیزی سے پھیل رہا ہے وہ قومی سیاست میں اہم سنگ میل ہوسکتا ہے۔ لانڈھی اور کورنگی میں ہونے والے گزشتہ روز کے اجلاس میں عوام بالخصوص نوجوانوں نے کہا کہ عشرت العباد ہماری آخری امید ہیں۔آئندہ آنے والے وقت میں کراچی کے نوجوان احساس محرومی اور مایوسی سے باہر نکل آئیں گے۔انصاف لوگوں کو انکی دہلیز پر ملے گا۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ عشرت العباد ملک کی ترقی کا ایندھن ثابت ہوں گے وہ کراچی کی صنعتوں کو استحکام دیں گے انکے دوست انکی شخصیت پر پاکستان میں انوسٹمنٹ لائیں گے۔ پاکستان کو اب سیاسی شعبدہ بازوں کی نہیں بلکہ ملک سے محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ عشرت العباد کی سیاسی انٹری دھماکہ خیز ہوگی اسکے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button