قومی
ملک میں امن و سکون واپس لانا ہمارا عزم ہے، وزیراعظم
پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑدی گئی ہے، جو دہشت گرد سر اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا سر بھی کچل دیا جائے گا، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ، ملک میں امن و سکون واپس لانا ہمارا عزم ہے۔
کویت میں پاکستانی برادری سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفت اور تنقید کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہورمیں کرایا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے پہلے کہا فائنل لاہورمیں ہونا چاہیے، پھر کہا کہ نہیں ہوناچاہیے، میں نےکہا کہ فائنل لاہور میں ہونا چاہیے ۔
انہو ں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کو ہیں،2018 سے پاکستان میں سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔



