قومی

قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور کار کی ٹکر، 4 فراد جاں بحق

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔ بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کےعلاقےمسلم باغ میں ٹرک اور کار کی ٹکر کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ میتیں آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان روانہ کر دی گئیں ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ مسلم باغ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر رات گئے پیش آیا۔ افسوس ناک واقعہ میں تین افراد موقع پر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ زخمی شخص آج صبح دم توڑگیا ۔

جاں بحق افراد کی شناخت محسن، رمضان، جمشید اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہےجن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سےہے۔

مقامی اسپتالوں میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button