مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے خانہ بدوشوں کی بستی سے چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، ڈی سی جہلم بھی ہمراہ،

جہلم(مخدُوم حسین چودھری سے)
مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی نے خانہ بدوشوں کی بستی سے چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، ڈی سی جہلم بھی ہمراہ،
2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف، 1192 ٹیمیں متحرک۔ پولیو کے قومی مشن کو کامیاب بنانے اور آئندہ نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے جہلم میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
مہم کا افتتاح مشیر صحت پنجاب جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ہمراہ خانہ بدوشوں کی بستی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔اس موقع پر مشیر صحت پنجاب نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانا یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیو ویکسین زندگی بھر کی معذوری سے بچاؤ کے لیے انتہائی ناگزیر ہے ۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ اس چار روزہ

مہم کے دوران ضلع بھر میں 2,28,908 (دو لاکھ اٹھائیس ہزار نو سو آٹھ) بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 1,192 (گیارہ سو بانوے) ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر، ٹرانزٹ پوائنٹس اور مخصوص مقامات پر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ خصوصی پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع ہو کر 16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ضلع کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔



