ہزارہ

محنت کش لیڈروں کو حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر پابند سلاسل اور رات بھر جیل میں رکھنے کے بعد رہائی حکومت سندھ کی جمہوری رویات کے برعکس اقدام ہے۔ ایم پی پی

کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کے لئے آواز اٹھانے پر ذولفقار شاہ کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ نعیم جمال کو اب تک بحال نہیں کیا گیا۔ جبکہ متعدد کرپٹ افراد بغیر انکوائریز کے بحال کردیئے گئے۔ مئیر کراچی اور لوکل گورنمنٹ رویہ درست کریں۔ انتقامی سیاست کسی صورت درست عمل نہیں۔ ذولفقار شاہ کی ایف آئی آر واپس لی جائے۔ لیبر ونگ

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل) ایم پی پی لیبر ونگ نے کہاہے کہ محنت کش لیڈروں کو حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر پابند سلاسل اور رات بھر جیل میں رکھنے کے بعد رہائی حکومت سندھ کی جمہوری رویات کے برعکس اقدام ہے۔ ایم پی پی اس رویئے کی مذمت کرتی ہے۔ جب پیپلز یونیٹی، پیپلز لیبر یونین ساری سرگرمیاں کرسکتی ہیں تو پھر دوسروں کے ساتھ ظلم کسی صورت اچھا عمل نہیں۔ کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کے لئے آواز اٹھانے پر ذولفقار شاہ کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ نعیم جمال کو اب تک بحال نہیں کیا گیا۔ جبکہ متعدد کرپٹ افراد بغیر انکوائریز کے بحال کردیئے گئے۔ مئیر کراچی اور لوکل گورنمنٹ رویہ درست کریں۔ انتقامی سیاست کسی صورت درست عمل نہیں۔ ذولفقار شاہ کی ایف آئی آر واپس لی جائے۔ عید الفطر پر اعلان کے باوجود ذاتی پرخاش پر بیورو کریسی کی سازش پر مظاہرے میں شرکت پر افسران نہ بحال ہوئے نہ انہیں ترقی کی لسٹ میں ڈالا گیا۔ جبکہ ان پر کوئی کرپشن کیس نہیں۔ ہم مئیر کراچی سے فوری انتقامی اقدامات کے خاتمے اور معطل ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button