ہزارہ

قومی ترقیاتی منصوبوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے,طاہر ایوب خان

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی منصوبوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔ہائیڈرو پاور منصوبوں پر چائینز کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے مذید اقدامات اٹھائے ہیں۔ریجن میں قبضہ مافیا کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔منشیات کا استعمال دن بدن بڑھ رہا ہے جو بڑا چیلنج ہے۔خیراور شر چلتے رہتے ہیں۔شر کو قابو کرنا کامیابی ہوگی۔نیک نیتی کے ساتھ خدمت کرینگے۔میڈیا پولیس کی کمی پر مثبت تنقید اور رہنمائی کرے۔ایبٹ آباد شہر کے مسائل کے حل کےلئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک طارق خان ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد ،ثاقب خان جنرل سیکرٹری اے یوجے عاطف قیوم نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ایبٹ آباد پریس کلب اوریونین آف جرنلسٹس کابینہ کے عہدیداران اور ممبران بھی شریک تھے۔ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ طاہر ایوب خان کا کہنا تھا ہزارہ کے میڈیا کا بڑا مثبت کردار ہے۔علاقہ کے امن امان کے حوالہ سے کلیدی کردار قابل ستائش ہے۔ڈی آئی جی کا کہناتھا منشیات کی روک تھام کے لئے متعلقہ تمام اداروں سے مل کر کام کرینگے اس کو سنجیدہ طور پر دیکھ رہے ہیں۔جرائم کو بے نقاب کرنے کے لئےجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ چائینز سیکورٹی کے حوالہ سے حادثہ افسوس ناک ہے۔اس کی بہتری کے لئے کافی کام کیا ہے جو نظر آئیں گی۔پرامید ہیں آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا۔اس موقع پر ڈی آئی جی کو ہزارہ اور بالخصوص ایبٹ آباد کے مسائل کے حوالہ سے صحافیوں نے نشاندہی کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button