ہزارہ

علاقہ تھل میں بھی پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے

خوشاب علاقہ تھل میں بھی پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔اس حوالے سے آدھی کوٹ تھل میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے بھائی ملک گلداد خان بگھور اور کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئ۔ جس میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔ ریلی پاک افواج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ مقررین نے بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ریلی میں شریک نوجوانوں ، بچوں اوربوڑھوں کا جذبہ دیدنی تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button