علاقائی محتسب فیصل آبادکے ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ دولہ کا اوکاڑہ میں کھلی کچہری/OCR کا انعقاد،متعددسائلین کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا.

فیصل آباد وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ دولہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ فیصل آباد نے گزشتہ روز LESCO آفس ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور سائلین کے مسائل سن کر ان کی شکایات کا ازالہ کیا۔ اس موقع پر ایس ای لیسکو اوکاڑہ سرکل اور دیگر لیسکو افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں 54 سے زائد

سائلین کی شکایات سنی گئیں، بیشتر شکایات ڈی بلز اور لیٹ کنکشن کے حوالے سے تھیں اور 42 شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کروایا گیا جبکہ بعض انکوائری طلب شکایات پر افسران کو میرٹ پر انکوائری کر کے جلد مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ دولہ کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی وفاقی سرکاری محکمے سے متعلق شکایات وفاقی محتسب پاکستان کو کر سکتے ہیں جن کا میرٹ پر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے گا اور اس پراسیس کی کوئی فیس

نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری لیسکو، سوئی گیس، ریلوے، ای او بی آئی، پی ایل آئی،پوسٹ آفس، نادرا، پاسپورٹ، پی ٹی سی ایل سمیت کسی بھی وفاقی سرکاری ادارے کے بارے اپنی شکایات آن لائن بھی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لئے فون کال، واٹس ایپ اور Zoom کے ذریعے بھی کیسز کی سماعت کی جا رہی ہے۔


