عرس مبارک کی نگرانی کے لئے 100 خواتین پولیس سمیت 1500 سے زائد پولیس افسران فرائض سر انجام دیں گے,زبیر نظیر احمد شیخ
خیرپور(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ کا درگاہ حضرت سچل سرمست (رح) کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ خیرپور پولیس کی جانب سے عرس مبارک کہ دوران 100 خواتین پولیس سمیت 1500 سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ عرس مبارک کے دوران جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور اے پی سی چین بھی موجود رہے گی ، عرس مبارک کے دوران سی سی ٹی وی کیمرا، ڈرون کیمرا کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، اور 20 سے زائد واک تھرو گیٹ بھی نسب کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ نے بیورو چیف ڈی ایم شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ خیرپور پولیس کی جانب سے عرس مبارک کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات گئے ہیں. ایس ایس پی نے پولیس افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی کے متعلق الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کیں_ درگاھ کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں اور اسنیپ چیکنگ جاری ہے. درگاہ میں داخل ہونے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹس کے ذریعے گذارا جائے گا، اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کو تعینات کیا گیا ہے،


