ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت محکمہ پولیس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اجلاس
گریڈ 16 سے 20 تک کے افسران کی رہائش کے لئے چار مرحلوں پر مشتمل اسکیم تیار کی جائے،وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت

کراچی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت محکمہ پولیس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی موجودہ صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جیز کراچی، فنانس اینڈ ورکس،آپریشن، ٹریننگ، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، سپریٹینڈنگ انجینئر پولیس، محکمہ داخلہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے اے ڈی پی کے تحت جاری اسکیموں کی موجودہ صورتحال،فنڈز کے اجرا اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ ہم وزیر داخلہ سندھ کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کی ہر اسکیم کو مکمل سپورٹ کیا اور حکومت سندھ سے انہیں منظور کروایا۔متعدد اسکیمیں کئی سالوں سے طویل التوا کا شکار ہیں اور موجودہ ضروریات کے تحت غیر ضروری ہوچکی ہیں۔ طویل التوا کا شکار اسکیموں کا جائزہ لیکر انہیں ختم یا تبدیل کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد محکمہ سندھ پولیس کی تمام ترقیاتی اسکیموں کا ناصرف جائزہ لینا ہے ۔غیر ضروری اسکیموں کو منتقی انجام تک پہنچانا اور جاری اسکیموں کے متعلق ٹائم لائن سیٹ کرنا ہے۔ تکمیل کے قریب اسکیموں کو جلد مکمل کرکے محکمہ پولیس کے حوالے کیا جائے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز، ٹریننگ ، متعلقہ ایس ایس پیز اور سپریٹینڈنگ انجینئر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔وزیر داخلہ سندھ کمیٹی کا کام طویل التوا کا شکار اسکیموں سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں کمیٹی اسکیم کے جاری رہنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ کریگی۔ پولیس بیرکس،تھانہ جات،واچ ٹاورز اور چوکیوں کی تعمیر سے متعلق اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ فنڈز کے عدم اجرا کے باعث التوا کا شکار اسکیموں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔گریڈ 16 سے 20 تک کے افسران کی رہائش کے لئے چار مرحلوں پر مشتمل اسکیم تیار کی جائے۔ مستقبل میں خیال رکھا جائے کوئی بھی ترقیاتی اسکیم 10 ملین سے کم اور تین سال کے عرصہ سے زائد نہ ہو۔ تمام ADP اسکیموں کا دوبارہ جائزہ لیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں۔مختلف اضلاع میں زیر تعمیر تمام وومین پولیس اسٹینشز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔انہوںنے ہدایت کی کہ کچے کے اضلاع میں مجوزہ پولیس اسٹینشز کی تعمیر سے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کی جائے۔کچے کے علاقوں میں جاری پولیس آپریشنز کے لئے پولیس اسٹینشز کی تعمیر انتہائی ضروری اور اسٹریٹجک نوعیت کی ہے۔ٹریننگ سینٹرز میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔جتنی اچھی سہولت تربیتی اہلکاروں کو فراہم کی جائے گی اتنے اچھے نتیجے حاصل ہونگے۔ ٹریننگ سینٹرز میں جاری اسکیموں سے متعلق متعلقہ پرنسپلز / کمانڈنٹ سے مشاورت کی جائے۔



