ضلع خوشاب کے صحافتی حلقوں کی طرف سے راولپنڈی کے سینیئر صحافی راجہ عمران جنجوعہ بیوروچیف روزنامہ سب نیوز اسلام آباد کو بیورو آفس راولپنڈی کے افتتاح پر مبارکباد

خوشاب ضلع خوشاب کے صحافتی حلقوں کی طرف سے راولپنڈی کے سینیئر صحافی راجہ عمران جنجوعہ بیوروچیف روزنامہ سب نیوز اسلام آباد کو بیورو آفس راولپنڈی کے افتتاح پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ راجہ عمران جنجوعہ کا شمار راولپنڈی/ اسلام آباد کے سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے ۔ آپ مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ بطور انویسٹی گیٹو رپورٹر بھی آپ کی گرانقدر صحافتی خدمات ہیں ۔ اپنی ہردلعزیز ، پروقار ،ملنسار ،بردبار اور ہنس مکھ شخصیت کی وجہ سے آپ عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں بہت مقبول ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ سئنیر صحافی راجہ عمران جنجوعہ کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ساتھ بھی وابستگی ہے ۔ خوشاب کے صحافتی حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ راجہ عمران جنجوعہ روزنامہ سب نیوز اسلام آباد کے ایڈیٹر انچیف کاشف رفیق کی قیادت میں بھرپور طریقے سے صحافتی خدمات سرانجام دیں گے ۔


