ہزارہ

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون ،

میرپور پولیس کی کاروائی ،04 منشیات فروش گرفتار ، 04 کلو سے زائد چرس ، 02 کلو 657 گرام آئس ، 150 بوتل شراب اور 01 کلو ہیروئن برآمد ،

میرپور پولیس کی کاروائی میں منشیات فروش شدم خان ولد شیر غازی سکنہ لوئر ملکپورہ سے 150 بوتل شراب ، ثاقب ولد ریاض سکنہ سر سید کالونی سے 994 گرام آئس ، عامر ولد جہانزیب سکنہ جھنگی کھوجہ سے 04کلو 265 گرام چرس اور 865 گرام آئس اور واجد ولد میر عالم سکنہ کاکول سے 01کلو 107گرام ہیروئن اور 798 گرام آئس برآمد ہوئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا.

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button