ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ساؤتھ ) پاکستان ریلویز پولیس عبداللّه شیخ کا دورہ ملتان
ایس پی ریلوے پولیس ملتان شاہد نواز نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کو كرائم کے حوالے سے بریفنگ دی
جہلم (بیورو چیف مخدوم حسین چوہدری سے )ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ساؤتھ ) پاکستان ریلویز پولیس عبداللّه شیخ کا دورہ ملتان ۔آج ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ساؤتھ ) پاکستان ریلویز پولیس عبداللّه شیخ نے ملتان ڈویژن کا دورہ کیا۔ آپ ایس پی آفس ریلوے پولیس ملتان پہنچے۔ ایس پی ریلوے پولیس ملتان شاہد نواز نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کو كرائم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے ایس پی آفس کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور پھر

ریلوے پولیس لائن ملتان پہنچے جہاں ریلوے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آپکو سلامی دی پھر آپ نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی اور پھر ریلوے پولیس لائن ملتان میں دربار بھی کیا۔دربار میں ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کے افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پیش ہوکر اپنے مسائل بیان کیے جن کے فوری حل کیلئے ڈپٹی

انسپکٹر جنرل نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور ریلوے پولیس افسران اور جوانو سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ مسافران کی جان و مال کی سلامتی، ریلوے املاک اور تنصیبات کی حفاظت کرنا ہی ریلوے پولیس کی اولین ڈیوٹی ہے۔ ریلوے پولیس کو مسافران سے خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہئے اور

اینکروچمنٹ اور ٹکٹ لیس مسافران کو سفر کروانے جیسے غیر قانونی کاموں میں ہرگز شامل نہیں ہونا چاہئے مزید کہا کہ ریلوے پولیس کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں ریلوے پولیس کی فلاح و بہبود کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں جلد ہی ریلوے پولیس میں بھرتياں بھی کی جائیں گی تاکہ نفری کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل عبدالله شیخ نے ریلوے پولیس ہیلپ سینٹر کا بھی وزٹ کیا اور پھر واپس روانہ ہوگئے ۔



