خیبرپختونخوا کے وزیر برائے زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے اہلیان کرک کو خوڑہ، کردشریف اور کوہ میدان میں ایک ارب روپے کی لاگت سے 32 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کی محکمہ ترقی و منصوبہ بندی اور صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی سے باقاعدہ منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا ہے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حصوصی دلچسپی سے مذکورہ روڈ کی منظوری ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ روڈ کی تعمیر سے قدرتی وسائل جیسے کوئلہ چپسم اور سلیکان وغیرہ تک رسائی ممکن ہوجائیگی اور علاقہ مکینوں کا تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کیساتھ باقاعدہ رابطہ بحال ہوجائیگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر سے جاری ایک اخباری بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر زراعت کا مزید کہنا تھا کہ روڈ کی تعمیر علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ مذکورہ روڈ پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب روپے ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقائی سیاحت کو بھی خاطر خواہ فروغ ملے گا جبکہ منظوری کے اقدام سے پاکستان تحریک انصاف نے کرک کے عوام کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


