صحافی برادری ان کے سر کا تاج ہے اور صحافیوں کی خدمت کے لیے ان کے دروازے دن رات کھلے رہیں گےاشتیاق خان تنولی,

مانسہرہ( جنرل رپورٹر)مانسہرہ یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ) کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار اشتیاق خان تنولی نے کہا ہے کہ صحافی برادری ان کے سر کا تاج ہے اور صحافیوں کی خدمت کے لیے ان کے دروازے دن رات کھلے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ) کے انتخابی مہم آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشتیاق خان تنولی کا کہنا تھا کہ مانسہرہ یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ) نے انتخابات کا انعقاد کر کے جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے حقوق کا دفاع اور ان کے درپیش مسائل کا حل ان کا اولین مشن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کامیابی کی صورت میں پہلے سے زیادہ صحافیوں کی فلاح و بہبود، تحفظ اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔


