ہزارہ

صحافتی حلقوں نے روزنامہ بیٹھک کے چیف ایڈیٹر عبدالستار بلوچ پر بے بنیاد الزامات کی بنا پر ایف آئی آر کے اندراج پر شدید الفاظ میں مذمت کی ،اور پولیس کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔

 

اطلاعات کے مطابق بورڈ آف انوسٹمنت کے ممبر چوہدری ذوالفقار انجم کے ترجمان کی درخواست پر روزنامہ بیٹھک کے چیف ایڈیٹر عبد الستار بلوچ پر مقدمے کا اندراج کیا گیا ۔جسے صحافتی حلقوں نے بے بنیاد قرار دیا ۔اس حوالے سے صحافیوں یعقوب مدنی، سردار ظفر اللہ خان ،شعیب افتخار جوئیہ،مخدوم سید وسیم شمسی و دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف آئی آر حقائق سے بالاتر ہے،روزنامہ بیٹھک کی انتظامیہ کو دباو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملکی مفادات کے خلاف جو چلے گا ،صحافی اسے بے نقاب کریں گے۔ روزنامہ بیٹھک صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے تحقیقاتی صحافت جاری رکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button