سی ٹی ڈی سکھر کی اہم کاروائی :
پشاور درہ آدم خیل سے شکارپوراور دیگر اضلاع کے کچے میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے والے بین القوامی گروہ کو گرفتار کیا
مورخہ07-12-2024 بوقت1500بجہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سکھر عبدالقدوس کلوڑ کی سبراہی میں آپریشن ٹیم نے پشاور درہ آدم خیل سے شکارپوراور دیگر اضلاع کے کچے میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے والے بین القوامی گروہ کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان بنام: 1- امیر بخش مھر، 2- میاں مبشر قادرآرئیں، 3- عبدالرؤف مھر، 4- محمد اشفاق آرائیں، 5-باسط علی نائچ
جو 2018 سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کچے کے ڈاکؤں کو اسمگل کر رہے تھےاور کچے کے ڈا کؤں کے سہولت کار تھے ۔
دوران انٹروگیشن ملزمان نے درج ذیل انکشافات کیے ۔
• گرفتار ملزم مبشر قادر آرائیں نے بتایا کہ اپنے دوست امیر بخش مھر کی تمام ڈیلوری اپنی کلٹس کار نمبر MN-288میں درہ آدم خیل سے شکارپور ڈیلور کرتا رہا ہے۔

• گرفتار ملزم مبشر قادر نے بتایاکہ امیر بخش مھر کا دوست محمد اشفاق جو کہ معزور ہےدوران اسلحہ ڈیلوری کرتے وقت پولیس کی تلاشی سے بچنے کے لئے اسکی معزوری کا فاعدہ لیتے رہےہیں۔
• گرفتار ملزم امیر بخش مھرنے بتایا کہ شکارپور میں لوکل اسلحہ ڈیلوری اپنے دوست عبدالرؤف سے کرواتا رہا ہے۔
• گرفتار ملزم امیر بخش مھرنے بتایا کہ خیرپور میں لوکل اسلحہ ڈیلوری اپنے دوست باسط علی سے کرواتا رہا ہے۔
• گرفتار ملزم امیر بخش مھرنے بتایا کہ وہ اسلحہ و دھماکہ خیز مواد دلاور پٹھان سکنہ درہ آ دم خیل سے خرید کرتا رہا ہے۔
• گرفتار ملزم امیر بخش مھرنے بتایاکی 2008 میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن میں بطور S.N بھرتی ہوا۔ سن 2014 میں اسلام آباد بدلی ہوئی جہاں اسکی ملاقات سکیورٹی گارڈ گل خان سے ہوئی۔

• گرفتار ملزم امیر بخش مھر نے بتایا کہ سن 2018 میں پہلی بارسکیورٹی گارڈگل خان نے پشاور کے علاقے درہ آدم خیل کےاسلحہ ڈیلر مشتاق پٹھان سے 4 لاکھ کے مختلف غیر قانونی اسلحہ کی خریداری کی جو شکارپور کچے کے مختلف ڈاکؤں کو فروخت کی۔
• گرفتار ملزم امیر بخش مھر نے بتایاکہ 3 غیر قانونی کلاشنکوف خریدی جس کی مالیت 4لاکھ 80 ہزار روپے تھی جو کہ مینا گل پٹھان نےببرلوئے بائے پاس پر ڈیلیوری دی جو ملزم نے اپنے دوست غفور بروہی کے ساتھ شکارپور کے علاقے عبدو لیکر آیا۔
• گرفتار ملزم امیر بخش مھر نے بتایا کے کلاشنکوف بنام خدا بخش مھر پنوعاقل کو 2لاکھ 10 ہزارکیش ، ڈھیر مھر گھوٹکی کو
2لاکھ 30 ہزار،وحید جکرانی جیکب آباد کو1 لاکھ 60 ہزارمیں فروخت کی۔

• گرفتار ملزم نے بتایا کہ امیر بخش نے 2 ماہ بعد 3 کلاشنکوف خریدی جس کی مالیت ڈیدھ لاکھ روپے تھی جو ضلاع شکارپور کےکچے کے علاقے گجو میں 2بنام ناگ مھر کو اور ایک گل مھر کو فروخت کی۔
• گرفتار ملزم امیر بخش نے بتایا کہ 15 یوم کے بعد 3 پسٹل 41 ہزار میں خرید کی جو عبدالرؤف اور باسط علی نے مختلف لوگوں کو فروخت کی۔
• گرفتار ملزم امیر بخش نے بتایا کہ اسکا رابطہ کچے کے ڈاکو گلزار جتوئی سے ہوا ۔ گلزار جتوئی نے 12لاکھ کا غیر قانونی مختلف اسلحہ اور گولیاںاور دھماکہ خیز مواد خرید کیا جس کی 2 لاکھ کمیشن ملزم کو ملی اور ڈیلوری درہ آدم خیل سے عمر پٹھان نے دی ۔
• گرفتار ملزم امیر بخش نے بتایا کہ 2 ماہ بعد عمر پٹھان اور ملزم مبشر قادر آرائیں ڈرائیورکے ذریعہ درہ آدم خیل سےکچے میں
22 لاکھ کی ڈیلوری گلزار جتوئی کو دی جس میں 4 کلاشنکوف 2 ہزار گولیاں اور4 ہینڈگرنیڈ شامل ہیں۔ جو گلزار جتوئی نے دیگر
کچے کےڈاکؤں کوفروخت کئے۔
• گرفتار ملزمان نے مل کر اب تک تقریباً 2 کروڑ کا غیر قانونی اسلحہ و دھماکہ خیز مواد خریدوفروخت کیا ہے۔
برآمد گی کی تفصیل
• دو عدد ہینڈ گرنیڈ ۔
• 7 عدد کلاشنکوف ۔
• 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ دومیگزین ۔
• دو ہزار کلاشنکوف کی گولیاں۔
• دو سو G3 رائیفل کی گولیاں۔
• ایک عدد لیپ ٹاپ
• چار عدد موبائل انڈرائڈاور ایک عدد کیپیڈ موبائل فون۔
مزید تفتیش جاری ہے
ترجمان
سی ٹی ڈی سکھر



