سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ سینیئر صحافی راجہ نور الہی عاطف کا ایک اور اعزاز ، غزالی سکول سسٹم خوشاب کی طرف سے بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کی عطائیگی

خوشاب سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ سینیئر صحافی راجہ نور الہی عاطف کا ایک اور اعزاز ، غزالی سکول سسٹم خوشاب کی طرف سے بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ سینیئر جرنلسٹ ، ڈائریکٹر میڈیا انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب راجہ نور الہی عاطف کو ان کی بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ غزالی پریمیر سکول رنگپور بگھور میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران عطا گیا ۔ جس میں مینیجر غزالی سکول سسٹم ڈسٹرکٹ خوشاب مہر امام بخش ، ایڈمنسٹریٹو آفیسر مہرمحمد فاروق ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم ، لاہور ہائی کورٹ کے نامور نوجوان قانون دان ملک سہیل اطہر بگھور اور دیگر نمائندہ سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ اس پروقار تقریب کی نقابت کے فرائض پرنسپل ادارہ ہذا رانا محمد عدیل نے بطریق احسن سرانجام دئیے ۔ دوران تقریب سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ راجہ نور الہی عاطف نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ یاد رہے کہ ضلع خوشاب کے سینیئر صحافی راجہ نور الہی عاطف کو قبل ازیں بین الاقوامی ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی اور آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور سمیت دیگر متعدد فورمز پر ان کی بہترین صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزازات و ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔


